پیرس۔ فرانس میں خراب موسم کی وجہ سے 13 ممالک کے 53 چھوٹے سیٹیلائٹس کے ساتھ ویگا کریئر راکٹ لانچ ملتوی کرنا پڑا۔لانچنگ کی سہولت فراہم کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنی ’ایرین اسپیس‘ نے یہ بیان جاری کیا۔ کمپنی نے کہا کہ گیانا اسپیس سنٹر کے اوپر تیز ہواؤں کے سبب ہفتہ کے روز ایرین اسپیس نے فلائٹ وی وی 16 کے لئے الٹی گنتی شروع نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔کمپنی کے مطابق ، آج ہی اسے دوبارہ شروع کرنے کی پھر کوشش کی جائے گی۔خلائی مرکز نے کہا کہ ویگا لانچ وہیکلز اور اس کے 13 ممالک کے 21 صارفین کے 53 خلائی جہاز محفوظ حالات میں ہے ۔قابل ذکر ہے کہ فر نچ گیانا کے شہر کیرو میں گیانا اسپیس سنٹر سے 18 جون کو لانچ ہونے والا ویگا خلائی راکٹ کی رونمائی کئی بار ملتوی کردی گئی ہے ۔یہ جولائی 2019 ء کے بعد ویگا راکٹ کا پہلا لانچ ہوگا ، جب دوسرے مرحلہ کی موٹر کی ناکامی کے سبب متحدہ عرب امارات کیلئے ’فالکن آئی 1 ارتھ آبزرویشن ‘خلائی طیارہ تباہ ہوگیا تھا۔
