خراب موسم ‘ چار پروازوں کا رخ موڑا گیا

   

حیدرآباد 28 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائرپورٹ پر چہارشنبہ کی صبح سینکڑوں مسافرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ خراب موسم ( ناکافی روشنی ) کی وجہ سے چار پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا ۔ دوسری پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ کہا گیا ہے کہ دہلی ‘ ممبئی اور کولکاتہ سے آنے والی پروازوں کو چینائی موڑ دیا گیا ۔ ایک پرواز چینائی ہی سے آ رہی تھی اسے درمیان سے ہی واپس بھیج دیا گیا ۔ صبح کی اولین ساعتوں میں ناکافی روشنی کے باعث ایسا کیا گیا اور پرواموں کا رخ موڑنے سے دوسری پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔ کچھ پروازوں کو منسوخ کردیا گیا اور کچھ پروازوں میں تین گھنٹوں کی تاخیر ہوئی ۔