خراب موسم کی وجہ سے اکھلیش کا مرادآباد کا پروگرام منسوخ

   

مرادآباد: اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں اتوار کو صبح سے تیز ہواؤں اور بارش کا اثر سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادو کی عوامی ریلی پر پڑا۔ خراب موسم کی وجہ سے ایس پی سربراہ مرادآباد کی ریلی میں نہیں پہنچ سکے ۔ایس پی سربراہ اکھلیش یادو پارٹی امیدوار روشی ویرا کی حمایت میں اتوار کو یہاں جی آئی سی میدان میں منعقد ریلی سے خطاب کرنے والے تھے ۔ اچانک موسم میں تبدیلی آنے سے بارش ہونے سے جائے ریلی سرکاری انٹر کالج کے میدان پر پانی بھر گیا اور تیز ہواؤں کی وجہ اسٹیج کی حالت تبدیل ہوگئی وہیں اسٹیج بھی گرگیا۔خراب موسم کی وجہ سے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو کا آج کا پروگرام منسوخ ہوجانے سے جائے ریلی پر انہیں سننے کیلئے آئے سماجوادی پارٹی(ایس پی)کارکنان اور مقامی عوام کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔