حیدرآباد 17 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راو کو آج حلقہ حضور نگر میں خراب موسم کی وجہ سے اپنا انتخابی جلسہ منسوخ کرنا پڑا ۔ کہا گیا ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے چیف منسٹر کا ہیلی کاپٹر پرواز کرنے کے موقف میں نہیں تھا ۔ ڈائرکٹر محکمہ ہوابازی کی جانب سے ہیلی کاپٹر کی پرواز کے خلاف مشورہ کے بعد یہ ریلی منسوخ کردی گئی ۔ کہا گیا ہے کہ موسم طیارہ کی حفاظت کیلئے سازگار نہیں تھا ۔ ٹی آر ایس ورکرس اور کارکن چیف منسٹر کے جلسہ کے منتظر تھے تاہم انہیں مایوسی ہاتھ آئی ۔