خراب موسم کے سبب نائب صدر اڈیشہ نہیں جا سکے

   

نئی دہلی، 27 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو جمعہ کو خراب موسم کی وجہ اڈیشہ میں بولنگیر کے دورے پر نہیں جا سکے۔ نائب صدر کے ذرائع کے مطابق نائیڈو کو آج اڈیشہ کے بولنگیر میں بی پی سی ایل کے ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ کا افتتاح کرنا تھا اور مقامی راجندر کالج پلاٹینم جوبلی تقریب میں حصہ لینا تھا، لیکن بولنگیر میں خراب موسم کی وجہ سے ان ھیلی کاپٹر کو رائے پور سے پرواز کی اجازت نہیں ملی۔ نائیڈو تقریبا تین گھنٹے تک رائے پور ہوائی اڈے پر موسم سازگار ہونے کا انتظار کرتے رہے لیکن بصارت کم ہونے کے سبب بالآخر انہوں نے بولنگیر کا دورہ منسوخ کر دیا۔ بعد میں نائیڈو نے آڈیو پیغام کے ذریعہ ان اہم مواقع میں شامل نہ ہونے پر اڈیشہ کے لوگوں سے افسوس کا اظہار کیا۔