خرطوم: تشدد سے متاثرہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میںگولی لگنے سے ایک ہندوستانی کی موت ہوگئی۔ خرطوم میں ہندوستانی سفارت خانے نے بتایا کہ متوفی البرٹ آگسٹین سوڈان میں ایک ڈل گروپ کمپنی میں کام کرتا تھا جو کل ایک گولی کی زد میں آکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ سفارت خانے نے کہا کہ وہ ان کے خاندان کے ساتھ رابطے میں ہے۔ اس خبر پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے آگسٹین کی موت پر غم کا اظہار کیا اور کہا کہ خرطوم کی صورت حال بہت تشویشناک ہے۔ حالات پر نظر رکھی جارہی ہے۔خرطوم میں ایک ہندوستانی شہری کی موت کے بارے میں جان کر گہرا رنج ہوا۔ سفارت خانہ لواحقین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔