دمشق: ایک شامی شہری جس نے اپنے ملک کی جنگ کے دوران اپنی زندگی کے بدترین دن گزارے اور اس دوران مدد کیلئے پکارتے ہوئے شام کو چھوڑ کر سوڈان چلا گیا۔ وہاں اس کے ساتھ جو حسن سلوک اور احسان کا معاملہ کیا گیا وہ اسے ابھی تک نہیں بھولا۔ خرطوم پر فوج کے قبضہ کے خوشی میں اس شامی شہری نے دمشق میں مٹھائی تقسیم کرنا شروع کردی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دمشق کی ایک سڑک پر گاڑیوں اور راہگیروں کی آمدورفت کے درمیان نوجوان مٹھائیوں سے بھری پلیٹ اٹھائے کھڑا ہے ۔ اس نے سوڈانی جھنڈا پہنا ہوا تھا جس نے اسے برسوں سے پناہ دی تھی۔ وہ بڑے جوش و خروش سے مسکرا رہا ہے ۔ وہ خوشی بھری آواز میں چیخ رہا ہے کہ خرطوم آزاد ہو گیا ، خرطوم کے لوگ واپس آ گئے ہیں۔