خرگوشوں کی تعداد میں اضافہ سے عوام پریشان

   

فلوریڈا: امریکہ میں ایک چھوٹے سے قصبے میں خرگوشوں کی تعداد بڑھنے سے عوام پریشان ہیں جہاں درجنوں خرگوش ایک سے دوسرے مقام پر دوڑتے بھاگتے نظر آرہے ہیں۔یہ پالتو لائن ہیڈ خرگوش ہیں جو کسی نے پالے ہوں گے اور بعد میں ماحول میں چھوڑ دیا ہوگا۔ اب ان کی تعداد بڑھتے بڑھتے 100 ہوچکی ہے جبکہ وِلٹن مینرز کے علاقے میں گھروں کی تعداد صرف 80 ہے۔ اب اس چھوٹی سی بستی میں ہر جگہ خرگوشوں کے غول دکھائی دیتے ہیں لیکن لوگوں کی اکثریت ان سے بیزار ہے۔ایک گروہ کا اصرار ہے کہ اگر ان کا بندوبست نہ کیا گیا تو وہ انہیں گولیوں سے ٹھکانے لگا دیں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گھروں کے پائیں باغ میں یہ پھدکتے رہتے ہیں اور بار بار حملہ آور ہو رہے ہیں۔بعض افراد کا خیال ہے کہ ان جانوروں کو آزادانہ گھومنے پھرنے دیا جائے اور انہیں نہ مارا جائے۔