خریدار نہ ملنے پر ویکسین بنانے والی افریقی کمپنی نے کام بند کردیا

   

جوہانسبرگ ۔ افریقہ میں کورونا ویکسین بنانے والی پہلی کمپنی نے خریدار نہ ملنے پر ویکسین بنانا بند کردیا۔ جنوبی افریقہ کی کمپنی ایسپن فارماکیئر نے اعلان کیا ہے کہ وہ آرڈرز نہ ملنے کے باعث کووڈ ۔ 19 ویکسین بنانا بند کر رہی ہے ، تاہم دیگر ادویات کی تیاری جاری رہے گی۔ یاد رہے کہ براعظم افریقہ میں کورونا ویکسین کی تیاری کو عالمی سطح پر سراہا گیا تھا۔