کوہیر میں شعور بیداری پروگرام سے ضلع کلکٹر ہنمنت راؤ کا خطاب
کوہیر /28 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع سنگاریڈی کے کوہیر منڈل مستقر میں واقع گرام پنچایت میں اس سال خریف کے سیزن میں مکئی کی تخم ریزی نہ کرنے کسانوں میں ایک شعور بیداری پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ضلع کلکٹر ہنمنت راؤ نے شرکت کرتے ہوئے کسانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ آنے والے سال میں بازاروں میں مکئی کو کوئی اچھی قیمتم آنے والی نہیں ہے کیونکہ لک کی دیگر ریاستوں میں کافی مقدار مکئی کی فصل اگائی جارہی ہے ۔ اس لئے اس بار مکئی کو ترک کردیں بجائے اس کے تور کپاس ، سویابین ، دالوں کی فصلیں کو تخم ریزی کرنے کا مشورہ دیا ۔ ضلع کلکٹر نے بتایا کہ حکومت کا ہر قدم کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے ہے ۔ علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام سپلائی کی جارہی ہے اور اس کے علاوہ گذشتہ 6 سالوں میں کبھی فرٹیلائزر کیلئے پریشانی نہیں ہوئی ۔ وافر مقدار میں کسانوں کو فرٹیلائزر سپلائی کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے 350 کروڑ روپیوں کی لاگت سے تلنگانہ میں ایک کسان کمیٹی حال تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کر رہی ہے ۔ اراضی کی نشاندہی ہوتے ہی تعمیری کاموں کا آغاز ہوجائے گا ۔ آئے دن زیر زمین پانی کی سطح میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ اس وجہ سے شعبہ کی سرگرمیاں ختم ہونے کے دہانے پر کئی بورویلس خشک ہوگئے ہیں ۔ اس سال شعبہ زراعت کو زبردست نقصان ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ اس لئے کوہیر کیلئے ایک تالاب کا منصوبہ تیار کریں تاکہ آنے والے دنوں میں پانی کی کمی واقع نہ ہو ۔ کلکٹر نے بتایا کہ آئندہ سال کالیشورم پراجکٹ کا پانی لفٹ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ ایڈیشنل کلکٹر سے رجوع ہوجائیں ۔ اس کا کچھ حل نکال لیا جائے گا ۔ اس موقع پر ڈی سی ایم ایس چیرمین ایم شیوا کمار اور بی مادھوں صدرنشین نے مخاطب کیا ۔ اس موقع پر کوہیر سرپنچ عطیہ جاوید ، ڈپٹی سرپنچ محسن علی ، محمد شاکر علی نائب صدرنشین ، عابد طلعت ایم پی ٹی سی ، نمائندہ ایم پی ٹی سی عبدالحنان جاوید ، محمد عبدالوحید کوہیر ٹاون صدر ٹی آر ایس پارٹی ، محمد کلیم الدین ، شیخ جاوید سابق نائب صدرنشین اروند ریڈی سنگل منڈو چیرمین ، مسعود شاہد ، یوسف پٹیل کے علاوہ کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔