خسارے سے دوچار پی آئی اے کو خانگیانے کا فیصلہ

   

اسلام آباد: پاکستان میں ان دنوں خسارے میں چلنے والی قومی ایئرلائن۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کو خانگیانے کے منصوبوں سے متعلق خبریں گردش میں ہیں، جبکہ آئی ایم ایف کے معاہدے کے مطابق حکومت ملک کے مختلف ہوائی اڈوں کے آپریشنز کو آؤٹ سورس کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے ۔نجکاری کا فیصلہ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں کیا گیا۔ کمیٹی نے غور وخوض کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کمپنی لمیٹڈ کو پارلیمنٹ کی طرف سے قانون میں ترمیم کے بعد نجکاری کے جاری پروگرام کے فعال نجکاری منصوبوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔ ؎پی آئی اے پر سینکڑوں ارب روپے کے بقایا جات واجب الادا ہیں اور یہ شدید خسارے کا شکار ہے ۔