خستہ حال سڑکوں پر شجرکاری، شہریوں کا انوکھا احتجاج

,

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ نومبر (سیاست نیوز) سڑکوں کی شکستہ حالت پر حکومت کی مبینہ بے حسی اور لاپرواہ رویہ سے بیزار شہر کی پیر زادی گوڑہ علاقہ کے رہنے والوں نے انوکھا احتجاج کیا جس کے ایک حصہ کے طور پر سڑکوں کے گڑھوں میں پودے لگاتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس مقام پر پانچ افراد کا ایک گروپ جمع ہوگیا اور جگہ جگہ سڑکوں پر موجود گڈھ میں پودے لگاتے ہوئے پانی ڈالا تاکہ ان کے علاقہ میں سڑکوں کی بدحالی کے مسئلہ کو اجاگر کیا جاسکے۔ اس گروپ میں شامل ایک مقامی فرد پرشانت مامڈالا نے جو غیر منفعتی تنظیم ’ہیلپنگ ہینڈس ہیومانیٹی‘ چلاتے ہیں، کہا کہ سڑکوں کی بدحالی پر وہ ستمبر سے شکایت کرتے آرہے ہیں لیکن تاحال ان کی درستگی کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھا گیا ہے۔