کوہیر /5 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جنگم گوپی سابقہ انچارج بی جے پی حلقہ اسمبلی ظہیرآباد ( معطل شدہ ) نے آج ان کی یوم پیدائش کے موقع پر آج کوہیر منڈل مستقر میں واقع اہم سڑک جوکہ کئی دنوں سے خستہ ہال میں تھی ۔ اس کی تعمیر و مرمت کروائی ۔ اس موقع پر جنگم گوپی نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی یوم پیدائش کے موقع پر عوام کے فلاح و بہبود کیلئے مختلف پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے ۔ جس میں کوہیر مستقر میں واقع مشن بھگیرتا پمپ کے قریب کوہیر کی اہم سڑک خستہ ہال ہونے سے عوام کو راستہ چلنے میں دشواریاں پیدا ہو رہی تھی ۔ اس کی تعمیر و مرمت کی گئی ہے اور قومی شاہراہ نمبر 65 تا کوہیر تک کی سڑک پر جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے تھے ۔ ان کی مرمت کی گئی ہے تاکہ عوام کو راحت پہونچے جنگم گوپی نے بی آر ایس پارٹی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت عوام کے پاس سے ٹیکس حصول کرنے میں ملک بھر میں چوتھے نمبر پر ہے ۔ لیکن عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں پوری ناکام ہونے کا الزام عائد کیا ۔ انہو ںنے آج دیہی سطح پر ہر ایک سڑک تباہ و برباد ہے ۔ عوام کا راستہ چلنا مشکل ترین ہوگیا ہے ۔ عوام موٹر گاڑیوں کے بجائے پیدل راستہ چلنے میں اپنی عافیت سمجھ رہے ہیں ۔ اس طرح حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کا پیسہ رائیگاںہوتا جارہا ہے اور عوام کے سروں پر قرض کا بوجھ ڈال دیا جارہا ہے ۔ بی آر ایس حکومت سے تلنگانہ کی عوام بیزار ہوگئی ہے ۔ آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس حکومت کو تلنگانہ کی عوام بے دخل کرے گی ۔ اس موقع پر محمد رحمت علی صدر اقلیتی مورچہ بی جے پی کے علاوہ بی جے پی کے کارکن موجود تھے ۔