خسرہ کی سب سے بڑی وباء کانگو میں ختم

,

   

جنیوا : جمہوریۂ کانگونے کہا ہے کہ اس نے دنیا کی سب سے بڑی وباء خسرہ پر قابو پالیا ہے جس نے زائد از 7,000 بچوں کی جانیں لیں۔ وزیر صحت ایتنی لونگونڈو نے کہا کہ ہم پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ کانگو میں خسرہ کا اب وجود باقی نہیں۔ عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) نے کہا کہ کانگو حکومت نے 5 سال سے کم عمر زائد از 1.8 کروڑ بچوں کو خسرہ کیلئے ٹیکہ دیا۔ اس طرح کانگو میں 2019 ء میں امدادی اداروں کی کوششوں سے خسرہ ختم ہوا۔