خسر اور نند کی ہراسانی پر خاتون کی خودکشی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔/7جولائی، ( سیاست نیوز) خسر اور نند کی ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ میر پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 33 سالہ خاتون پرونیا عرف سنیتا نے خودکشی کرلی۔ سنیتا میر پیٹ انا پور کالونی علاقہ کے ساکن وینکٹیش کی بیوی تھی۔ اس کے سسرال میں جھگڑے چل رہے تھے اور اس خاتون کو اس کی نند اور خسر کی جانب سے شدید ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا جس سے تنگ آکر خاتون نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس میرپیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔