خشوگی قتل کی بین الاقوامی تحقیقات کرنے منگیتر کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

جنیوا ۔ 25 جون (سیاست ڈاٹ کام) مقتول سعودی صحافی جمال خشوگی کی ترک نژاد منگیتر نے اپیل کی ہیکہ قتل کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کی جانی چاہئے کیونکہ بادی النظر میں سعودی عرب کے اس متنازعہ قتل میں ملوث ہونے کے شواہد پائے جاتے ہیں۔ خشوگی واشنگٹن پوسٹ کے کالم نگار تھے اور امریکہ میں ہی رہتے تھے۔ انہیں گذشتہ سال اکٹوبر میں استنبول میں واقع سعودی سفارخانہ کی عمارت میں مبینہ طور پر سعودی ایجنٹس نے قتل کردیا تھا۔ خشوگی اپنی منگیتر سے شادی کرنے کیلئے درکار کچھ کاغذی کارروائی کرنے سعودی سفارتخانہ پہنچے تھے۔ جبکہ عمارت کے باہر ان کی منگیتر انتظار ہی کرتی رہی اور خشوگی عمارت سے باہر ہی نہیں آئے۔