خشوگی کیس: ترکی نے مزید 6 سعودی شہریوں پر فرد جرم عائد کردی

   

Ferty9 Clinic

انقرہ: ترکی میں حکام نے سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کیس میں مزید چھ سعودی شہریوں پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ استنبول میں جاری اس مقدمے میں 20 سعودی شہریوں کے خلاف پہلے سے مقدمہ چل رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فردجرم عائد کیے جانے والے ملزمان میں قونصل خانے کے دو ملازم اور چار دیگر سعودی شہری شامل ہیں۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے کالم نویس 59 سالہ جمال خشوگی کو دو اکتوبر2018 کو استنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کردیا گیا تھا۔