واشنگٹن : امریکہ میں سابق صدر براک اوبامہ کے دور اقتدار میں محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کے ان لوگوں کو تربیت کی اجازت دی تھی جو بعد میں ‘واشنگٹن پوسٹ’ کے صحافی جمال خشوگی کے قتل میں ملوث پائے گئے تھے ۔‘نیویارک ٹائمز’نے اپنی رپورٹ میں دستاویزات اور اس قتل کے واقعہ اور تربیت سے متعلق لوگوں کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے ۔اس رپورٹ میں منگل کے روز کہا گیا ہے کہ اوبامہ انتظامیہ کے ماتحت محکمہ خارجہ نے سب سے پہلے 2014 میں سعودی رائل گارڈ کو نیم فوجی تربیت فراہم کرنے کا لائسنس دیا تھا۔