خشک سالی سے شدید متاثرہ ممالک کی فہرست میںپاکستان شامل

   

اقوام متحد ء اقوام متحد ہ کی جانب سے جاری کردہ ’گلوبل لینڈ آؤٹ لک‘ رپورٹ کے مطابق پاکستان ان 23 ممالک میں شامل ہے جنہیں گزشتہ2 برسوں کے دوران خشک سالی کی ہنگامی صورتحال کا سامنا رہا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انسداد بنجرپن (یو این سی سی ڈی) کی جانب سے اقوام متحدہ کے بنجر پن اور خشک سالی کے عالمی دن (17 جون) سے قبل جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ صدی کے دوران خشک سالی سے سب سے زیادہ ایشیائی ممالک کے باشندے متاثر ہوئے۔اقوام متحدہ کی جاری کردہ تحقیق کے مطابق جن ممالک کو خشک سالی کی ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے ان میں افغانستان، انگولا، برازیل، برکینا فاسو، چلی، ایتھوپیا، عراق،قازقستان،کینیا،لیسوتھو،موریطانیہ، مالی، نائجر، پاکستان، اور زیمبیا شامل ہیں۔