خصوصی شجرکاری پروگرام ، قابل قدر کا انعقاد

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : ’ قابل قدر ‘ ٹائٹل کا ایک خصوصی شجرکاری پروگرام آج یہاں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار دی امپاورمنٹ آف پرسنس وتھ اٹلیکچول ڈسیبلیٹز ( NIEPID ) سکندرآباد پر منعقد ہوا ۔ اسماعیلی سیوک اور آغا خان سوشیل ویلفیر بورڈ فار انڈیا کی جانب سے NIEPID کے اشتراک سے منعقدہ اس ایونٹ میں 110 افراد بشمول ذہنی طور پر معذور اشخاص ، ایجوکیٹرس اور والینٹرس نے شرکت کی ۔ تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرمارکا اور سکندرآباد کنٹونمنٹ کے رکن اسمبلی این گنیش نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔ اس موقع پر گلوبل ’ روٹس فار چینج ‘ پہل کے حصہ کے طور پر 175 پودے لگائے گئے جس کے تحت اسماعیلی سیوک کا مقصد دنیا بھر میں ایک ملین پودے لگانا ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے اس پہل کی ستائش کرتے ہوئے اسے ایک سبق آموز اقدام قرار دیا ۔ اس ایونٹ میں ایک کلچرل پروگرام ہوا جس میں معذورین نے میوزک ، ڈانس اور تھیٹر کے ذریعہ ان کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔ نازل دھمانی اعزازی سکریٹری اسماعیلی کونسل فار سدرن انڈیا نے امپاورمنٹ اور ماحولیاتی ذمہ دار پر روشنی ڈالی ۔ این آئی ای پی آئی ڈی کے ڈاکٹر شراون ریڈی نے معذور اشخاص کی زندگیوں میں وقار اور جامعیت کی اہمیت پر زور دیا ۔۔