جموں: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ نے اتوار کے روز کہا کہ خصوصی موقف کے خاتمے کے بعد گذشتہ اڑھائی سال میں جموں وکشمیر کے اندر کہیں پر بھی عوام کی زندگیوں میں بہتری نہیں آئی، جس بہتری کے اعلانات کئے گئے تھے انہوں نے کہاکہ 5 اگست 2019 سے پہلے جو غریب تھا وہ آج بھی غریب ہے، جو آرام سے دو وقت کی روٹی کماتا تھا اُس کے لئے آج اپنے کنبے کی کفالت کرنا مشکل ہوتا جارہاہے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے سرنکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیاعمر عبداللہ نے کہا کہ آپ کشمیری پنڈتوں کا ہی حال دیکھئے،جو کشمیری پنڈت بھائی بی جے پی کے سوا کسی اور جماعت کی طرف دیکھتے بھی نہیں تھے، کیا حال ہوااُن کا؟