خصوصی نظر ثانی: بہار ووٹر لسٹ سے 47لاکھ ووٹر ہٹائے گئے

,

   

Ferty9 Clinic

خصوصی نظرثانی مہم میں 21لاکھ نئے نام شامل کئے گئے ، الیکشن آفس کا بیان
پٹنہ 30ستمبر (یواین آئی) بہار کے ریاستی الیکشن آفس نے خصوصی نظر ثانی کے تحت ووٹر لسٹ میں وسیع تبدیلیاں کی ہیں۔ 24 جون 2025 تک ریاست میں کل 7,89,69,844 رجسٹر ڈ ووٹر تھے ۔ اس کے بعد مختلف زمروں میں نااہل پائے جانے والے کل 65,64,075 ووٹرز کو فہرست سے نکال دیا گیا، جب کہ 21,53,343 نئے اہل ووٹرز کو شامل کیا گیا۔جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں فوت شدہ ووٹروں کی تعداد 22,34,136 ہے ۔ دو بارمندرج ووٹرز کی تعداد 6,85,000 ہے اور مستقل طور پر منتقل ہونے والے ووٹرز کی کل تعداد 36,44,939 ہے ۔ مزید برآں، یکم اگست سے یکم ستمبر 2025 کے درمیان چلائی گئی دعوؤں اور اعتراضات کی مہم کے دوران 3,66,742 نا اہل ووٹرز کو ڈرافٹ لسٹ سے نکالا گیا اور 21,53,343 نئے اہل ووٹرز کو شامل کیا گیا۔ نظرثانی کے عمل کے بعد 30 ستمبر 2025 کو شائع ہونے والی حتمی ووٹر لسٹ میں کل 7,41,92,357 رجسٹرڈ ووٹر ہیں۔ یہ ریاست کے جمہوری ڈھانچے کی شفافیت اور تازہ ترین ہونے کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جاتا ہے ۔ اس حوالے سے محکمہ الیکشن کے سینئر حکام نے بتایا کہ “‘یہ عمل ووٹر لسٹ کو زیادہ قابل اعتماد، تازہ ترین اور غلطیوں سے پاک بنانے کی ایک بڑی کوشش ہے ۔ فوت شدہ، ڈبل اور ٹرانسفر ووٹرز کو ہٹانا اور نئے ووٹروں کو شامل کرنا انتخابات میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے ضروری تھا۔