خصوصی پاسپورٹ مہم میں 2 ہزار سے زائد درخواستوں پر کارروائی

   

حیدرآباد 30 اپریل (سیاست نیوز) پاسپورٹ درخواستوں پر کارروائی کی پہلی خصوصی مہم میں ہفتہ کو پانچ پاسپورٹ سیوا کیندراس پر 2936 درخواستیں موصول ہوئیں اور 2,641 درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے منظور کیا گیا۔ ریجنل پاسپورٹ آفیسر داسری بالیا کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ ہفتہ کو نارمل، تتکال اور پی سی سی سرویسیس کے تحت 3,056 اپوائنٹمنٹس دیئے گئے اور 2936 میں 2642 درخواستوں پر کارروائی کی گئی۔ باقی درخواستوں پر ان کے ساتھ درکار دستاویزات کی کمی کے باعث کارروائی نہیں کی جاسکی۔ انھوں نے کہاکہ پاسپورٹس درخواست گذاروں کے پتہ پر جلد روانہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔