خصوصی پوجا کے نام عوام کو دھوکہ دینے والی تین رکنی ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد /5 اپریل ( سیاست نیوز ) اسپیشل آپریشن ٹیم مادھاپور زون نے خصوصی پوجا کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے والی ایک تین رکنی ٹولی کو بے نقاب کردیا اور تین افراد 36 سالہ ای ساریا ساکن سر سلہ ڈسٹرکٹ 26 سالہ جی سرینواس کمار ساکن کریم نگر ڈسٹرکٹ اور 20 سالہ ساگر ساکن کریم نگر ڈسٹرکٹ کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 84 ہزار روپئے نقد رقم 4 سیل فون ایک کار کو ضبط کرلیا ۔ جن کی کل مالیت 12 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ ایس او ٹی پولیس نے خفیہ اطلاع کے بعد ان کی تلاش شروع کردی جو خصوصی پوجا کے نام پر عوام کو اپنی جعلسازی کا شکار بناتے ہوئے ان سے رقم حاصل کر رہے تھے ۔ کوکا پیٹ کے گولڈن مائلز لے آوٹ میں جو نارسنگی پولیس حدود کے تحت کا علاقہ ہے جادوگروں کی یہ ٹولی عوام کو لوٹ رہی تھی ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا ۔ ع