خطاطی ورک شاپ کا انعقاد

   

حیدرآباد، 13مارچ(پریس نوٹ) ’’خطاطی ایک قدیم اور نادر فن ہے اور اس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔جس طرح کسی انسان کے چہرے پر سب سے پہلے ہماری نظر جاتی ہے اور ہم اس کے متعلق کوئی رائے قائم کرتے ہیں اسی طرح کسی شخص کی تحریر بھی پہلی نظر میں ہمیں متاثر کرتی ہے اوریہ اس کے ذہن و مزاج سے شناسائی کا ذریعہ بنتی ہے۔کسی کی خوبصورت تحریر پڑھنے والے کے ذہن پر لکھنے والے کے تئیں ایک خوشگوار تاثر قائم کرتی ہے۔‘‘ ان خیالات کا اظہار جناب انیس اعظمی، مشیر اعلیٰ، مرکز مطالعات اردو ثقافت، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (مانو )نے 15 روزہ خطاطی ورک شاپ کی افتتاحی تقریب میں کیا۔ اسی ضمن میں خطاطی کے علاوہ داستان گوئی، بیت بازی،تخلیقی تحریر،غزل سرائی وغیرہ موضوعات پر ورکشاپ کے انعقاد کے علاوہ مضمون نویسی، تقریری مقابلے ، مصوری وغیرہ کے مقابلے پابندی سے منعقد کیے جارہے ہیں۔ خطاط جناب عبدالغفار کی خدمات حاصل کی جارہی ہیں۔