خطرناک ماویسٹ لیڈر رمنا قلب پر حملے سے فوت

   

حیدرآباد۔/20 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ماویسٹ تنظیم کے سرگرم لیڈر راولہ سرینواس عرف رامنا جس کے سر پر 40 لاکھ روپئے نقد رقم کا انعام تھا چھتیس گڑھ کے بَستر جنگلاتی علاقوں میں قلب پر حملہ کے باعث فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ رامنا نے چھتیس گڑھ کے علاوہ ملک کے دیگر مقامات پر سی آر پی ایف اور پولیس پر حملے کئے تھے جس کے نتیجہ میں سال 2010 میں سی آر پی ایف کے 76 جوان ہلاک ہوگئے تھے۔ رامنا کی موت کی اطلاع پولیس کو حاصل ہونے پر اس سلسلہ میں مزید تفصیلات اکٹھا کی جارہی ہیں۔