انقرہ: فلسطین کے صدر محمود عباس نے فلسطینی قیادت کے ساتھ غزہ پٹی جانے کا اعلان کر دیا۔ترکیہ کی پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ خطرہ کے باوجود تمام فلسطینی قیادت کے ہمراہ غزہ پٹی جاؤں گا۔ اپنی تمام تر توانائیوں کے ساتھ فلسطینیوں کے خلاف جاری جارحیت روکنے کیلئے کام کروں گا۔ چاہے ہماری جان ہی چلی جائے ہم یہ کام کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جانیں پیارے غزہ کے بچوں کی جانوں سے زیادہ قیمتی نہیں ہیں۔ ہم دو اچھی باتوں فتح یا شہادت کیلئے پْرعزم ہیں۔ دوسری طرف دوحہ میں جنگ بندی کیلئے مذاکرات منعقد ہوئے جس میں حماس میں شرکت سے انکار کردیا اور کہا ہیکہ مذاکرات کے نتائج کے بعد وہ ثالثوں سے بات کریں گے۔