نئی دہلی ۔ /10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فوج نے آج خطہ قبضہ کپواڑہ کرن سیکٹر میں شدید گولہ باری کی ۔ دہشت گردی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ۔ گزشتہ اتوار کو یہاں پر دراندازوں اور سکیورٹی فور س کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہوئی تھی ۔ ہندوستانی فوج نے ایل او سی پر پاکستانی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کا جواب دیتے ہوئے شدید گولہ باری کی ۔