خطہ قبضہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں اضافہ

   

نئی دہلی : جموں وکشمیر میں خطہ قبضہ پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پاکستان کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔ وادی میں دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا جارہا ہے۔ دوسری طرف لداخ خطہ میں چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ بھی شدت اختیار کیا ہے۔ 28 ڈسمبر تک پاکستان نے خطہ قبضہ پر جنگ بندی کی 4700 خلاف ورزیاں کی ہیں جو گذشتہ 70سال کے درمیان سب سے زیادہ ہیں۔ پاکستان نے 2019ء میں 3168 جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی تھیں۔ 2018ء میں 1629 جنگ بندی کے واقعات ہوئے ہیں۔ حکومت نے ان واقعات کا سختی سے نوٹ لیا ہے۔