اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 53 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس جان لیوا وبا کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہوئی ہے ۔ صحت کے حکام نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ خطہ کے تمام ضلع ہیڈکوارٹرز سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق مراٹھواڑہ خطہ کے آٹھ اضلاع میں اسی مدت کے دوران مہلک وائرس سے ضلع بیڈ سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد اورنگ آباد اور عثمان آباد میں 16،16 ، ضلع لاتور میں آٹھ، ضلع پربھنی میں سات اور ضلع جالنا میں چار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ اس دوران ناندیڑ اور ہنگولی اضلاع میں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔