اورنگ آباد : مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 147 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مزید دو مریضوں کی موت ہو گئی۔یہ اطلاع صحت کے حکام نے اتوار کو دی۔خطہ مراٹھواڑہ کے تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز سے جمع کی گئی تفصیلات کے مطابق خطے کے تمام آٹھ اضلاع میں سے عثمان آباد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 54 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔