چندی گڑھ۔ شمال مغربی خطے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں اندھی کے ساتھ بالخصوص پنجاب کے علاقوں میں بارش ہونے سے گرمی سے کچھ راحت ملی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ جنوب مغربی مانسون کے علاقے میں دستک دینے کے تعلق سے پانچ چھ دن انتظار کرنا پڑ سکتا ہے ۔ اس کے بعد ہی صورتحال واضح ہوگی ۔ گذشتہ دو دنوں میں بارش ہوئی، لیکن کل سے موسم خشک رہے گا ، جس سے مونسون کے لئے سازگار حالات پیدا ہونا ضروری ہیں ۔ گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید گرمی اور حبس جھیل رہے لوگوں کو کچھ راحت ملی ہے ۔ چندی گڑھ میں چار ملی میٹر ، حصار ایک ملی میٹر ، کرنال سات ملی میٹر ، روہتک میں چھ ملی میٹر سمیت ہریانہ کے کچھ علاقوں میں بوندا باندی یا ہلکی بارش ہوئی ۔ پنجاب کے کچھ علاقوں میں اچھی بارش ہوئی ہے ۔ امرتسر 27 ملی میٹر ، لدھیانہ 26 ملی میٹر ، پٹھان کوٹ 5 ملی میٹر ، گورداس پور میں 16 ملی میٹر سمیت کچھ مقامات پر بوندا باندی بھی ہوئی جس نے گرمی سے کچھ راحت ملی ۔ بجلی کی کٹوتی سے پریشان لوگوں کو بارش سے راحت ملی ۔ آج بھی بارش کے امکانات ہیں ۔