خطے میں کشیدگی بڑھنے پر امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں نیوکلیئر آبدوز بھیج دی

   

واشنگٹن: فوج نے سوشل میڈیا پر ایک نادر اعلان میں کہا کہ امریکی بحریہ نے ایک نیوکلیئر آبدوز شرقِ اوسط کے لیے روانہ کر دی ہے۔امریکی سنٹرل کمانڈ نے اتوار کو دیر گئے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں کہا، “5 نومبر 2023 کو اوہائیو کلاس کی ایک آبدوز امریکی سینٹرل کمانڈ کے ذمہ داری کے علاقہ (جہاں کوئی فوج جنگی آپریشن کیلئے موجود ہو) میں پہنچی۔ شرقِ اوسط میں نیوکلیئر آبدوز کی پوزیشن کے بارے میں غیر معمولی عوامی اعلان کو بہت سے لوگ ایک ایسے ڈیٹرنس پیغام کے طور پر دیکھ رہے ہیں جو امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی طرف سے ایران جیسے علاقائی حریفوں کو بھیجا گیا ہے۔سوشل میڈیا پوسٹ میں آبدوز کی وضاحت نہیں کی گئی لیکن امریکی بحریہ کے پاس چار اوہائیو کلاس گائیڈڈ میزائل آبدوزیں (ایس ایس جی این) ہیں۔
یہ سابقہ بیلسٹک میزائل آبدوزیں ہیں جنہیں فائر ٹوماہاک کروز میزائل چلانے کیلئے تبدیل کیا گیا تھا۔