حیدرآباد : خفیف سایہ والا چاند گہن پیر 30 نومبر کو واقع ہوگا۔ ڈائریکٹر بی ایم برلا سائنس سنٹر ڈاکٹر بی جی سدھارتھ نے بتایا کہ یہ ایسا گہن ہوتا ہے جس میں زمین پر چاند کا صرف جزوی سایہ پڑتا ہے۔ حیدرآباد یہ گہن دوپہر میں تقریباً 1:00 بجے شروع ہوگا اور سہ پہر 3:13 بجے اپنی اعظم ترین حد تک پہنچ کر شام 5:26 بجے ختم ہوجائے گا۔ یہ گہن ہندوستان سے نہیں دکھائی دے گا۔ شمالی اور جنوبی امریکا، آسٹریلیا، اور ایشیا کے چند حصوں میں لوگ دیکھ پائیں گے کہ گہن کے شدید مرحلے کے دوران مکمل چاند (بدرِ کامل) تقریباً 82% نظر آئے گا۔ یہ گہن کا دورانیہ 4 گھنٹے 21 منٹ ہوگا۔ اس نوعیت کے گہن میں زمین کا سایہ چاند کی سطح پر پڑتا ہے اور اس لئے وہ بہت تھوڑا نظر آتا ہے۔ یہ 2020ء کا اپنی نوعیت کا آخری چاند گہن ہے۔