نیویارک ۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) منڈلا ماسیکو جو 30 سالہ نوجوان تھا اور خلاء میں جانے والا پہلا سیاہ فام افریقی بننے کیلئے تیاری کرچکا تھا، وہ ایک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا۔ 2013ء کے ایک کامپیٹیشن میں اس نے لاکھوں امیدواروں کو شکست دیتے ہوئے ان 23 افراد میں اپنا نام درج کرایا تھا جو ایک گھنٹہ طویل ذیلی مداری سفر پر روانہ ہونے والے ہیں۔ ابتداء میں یہ لوگ 2015ء میں پرواز کرنے والے تھے لیکن بعض ناگزیر وجوہات کی بناء ان کا سفر ملتوی کردیا گیا۔ اب جبکہ اس کی موت واقع ہوچکی ہے، تو اس سفر کے بارے میں شیڈول ابھی منظرعام پر نہیں لایا گیا ہے۔ خلاء میں سفر کے ان دنوں دنیا بھر میں کئی پرکشش پروگرام چلائے جارہے ہیں خاص طور پر امریکی خلائی ادارہ ناسا نے تاحال کئی اسٹوڈنٹس اور دیگر افراد کو خلاء کا سفر کرایاہے۔