بیجنگ: چین کے شینڑو 16 کے خلاء نورد مستقبل کی خلائی تحقیقات کے پیشِ نظر ٹیانگوگ اسپیس اسٹیشن میں سبزیاں اگانے کے تجربات کر رہے ہیں۔مئی کے آخر میں ٹیانگونگ پر جانے والے (جن کی واپسی 31 اکتوبر کو ہوگئی) مشن کمانڈر جنگ ہائی پینگ اور ان کے ساتھی خلا نورد ڑو یینگڑو اور گئی ہائیچاؤ نے دو خاص آلات کا استعمال کرتے ہوئے خلائی اسٹیشن میں سبزیاں اگائیں۔ جون میں شروع ہوئے مشن نے سلاد پتے کی چار فصلیں تیار کیں جبکہ اگست میں دوسرا مشن چیری ٹماٹر اور ہری پیاز اگانے کیلئے شروع کیا گیا۔یہ تحقیق محققین کو زمین اور خلاء میں پودوں کے اگنے کے درمیان فرق کا جائزہ لینے میں مدد دے گی ہے۔ محققین کے مطابق یہ تجربہ خلائی تحقیقات میں اعانت کیلئے طویل مدتی منصوبے کا حصہ ہے۔