خلائی مشن کی کامیابی پر شہزادی ریما کی مبارکباد

   

نیویارک: امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر نے تاریخی سائنسی مشن پر سعودی خلا بازوں ریانہ برناوی اور علی القرنی کے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچنے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو مبارکباد دی ہے۔ میڈیا کے مطابق شہزادی ریما بنت بندر نے کہا کہ ’ سعودی عرب کے خلائی پروگرام نے آج تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کامیابی پر قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتی ہوں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب کے خلائی پروگرام کو کامیاب بنانے میں حصہ لینے والے تمام افراد اور اداروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ آج سعودی عوام کیلئے فخر کا دن ہے۔ مملکت کا فخر ہے کہ آج پہلی سعودی عرب اور مسلم خاتون نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں قدم رکھ کر بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔