خلافت کو شکست کے بعد داعش ارکان کی شام میں خود سپردگی

   

باغوض ( شام ) 24 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) دہشت گرد گروپ داعش کے ارکان نے آج مشرقی شام میں اپنی سرنگوں سے باہر آکر امریکی تائید والی افواج کے روبرو خودسپردگی اختیار کرلی ۔ ایک کرد ترجمان نے یہ بات بتائی جبکہ کل ہی اعلان کردیا گیا تھا کہ خلافت کو شکست ہوچکی ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ آئی ایس کے لڑاکے اپنی سرنگوں سے باہر آ رہے ہیں اور وہ ہتھیار ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے ہتھیار ڈالنے والوں کی تعداد نہیں بتائی ۔ ایک صحافی نے دیکھا کہ درجنوں افراد جو بیشتر مرد ہیں باغوض گاوں میں داعش کے کیمپ سے نکل کر بھاگ رہے ہیں اور وہ وہاں موجود پک اپ ٹرکس میں سوار ہو رہے ہیں۔