واشنگٹن : سنیتا ولیمز اور بچ ولمور 19 مارچ کو اسپیس ایکس کے ڈریگن اسپیس کرافٹ میں سوار ہو کر خلائی اسٹیشن سے زمین کے لیے روانہ ہوں گے۔ لوگوں کو طویل عرصہ سے ان کی زمین پر واپسی کا بے صبری سے انتظار ہے۔ سنیتا ولیمز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر 8 ماہ گزارنے کے بعد اپنے ساتھی بچ ولمور کے ساتھ زمین کی طرف روانہ ہونے والی ہیں۔ لیکن واپسی کا یہ سفر آسان نہیں ہوگا۔ ان کیلئے سب سے بڑا چیلنج یہ ہوگا کہ وہ زمین کی کشش ثقل کی قوت کے ساتھ دوبارہ کیسے ایڈجسٹ کریں گیں۔