تہران: ایران نے جانوروں کو لے کر جانے والا کیپسول مدار میں بھیجا ہے جس کا مقصد آئندہ برسوں میں خلا میں انسانی مشن بھیجنے کی تیاری ہے۔عرب نیوز کے مطابق ایران کی نیوز ایجنسی ارنا کی رپورٹ میں ٹیلی کمیونیکیشن کے وزیر عیسی زارع پور کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کیپسول کو 130 کلومیٹر (80 میل) کے فاصلے پر مدار میں چھوڑا گیا ہے۔عیسیٰ زارع پور نے کہا کہ 500 کلوگرام (1,000 پاؤنڈ) کیپسول کے اجراء کا مقصد آنے والے برسوں میں ایرانی خلابازوں کو خلا میں بھیجنا ہے۔وزیر مواصلات نے یہ نہیں بتایا کہ کیپسول میں کس قسم کے جانور مدار میں بھیجے گئے ہیں۔ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے سلمان نامی راکٹ کی فوٹیج دکھائی ہے جس کے ذریعے ایک کیپسول کو خلا میں بھیجا جا رہا ہے۔