ماسکو۔ روس نے امریکی الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلا میں جس چیز کا تجربہ کیا گیا، وہ ہتھیار نہیں بلکہ خلا میں گردش کرنے والے روسی ساختہ آلات کا معائنہ کرنے والا ایک خصوصی آلا تھا۔ قبل ازیں امریکہ نے روس پر خلا میں سیٹیلائٹ شکن میزائل دفاعی نظام کا تجربہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ یو ایس اسپیس کمانڈ کے مطابق یہ تجربہ 15 جولائی کو کیا گیا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ پیشرفت یہ ثابت کرتی ہے کہ امریکہ کو روس سے حقیقی خطرہ ہے، جو مسلسل بڑھ رہا ہے۔ یہ معاملہ دو بڑی عسکری طاقتوں کے مابین خلا میں کشیدگی کا باعث بن رہا ہے۔ یہ اطلاع بھی آئی ہے کہ امریکہ اور روس کے نمائندگان خلا میں سلامتی کے حوالے سے آئندہ ہفتہ ویانا کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔