واشنگٹن : امریکہ نے روس پر الزام لگایا ہے کہ اْس نے اپنے میزائل تجربے سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن آئی ایس ایس کے عملے کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ روسی سیٹلائٹ کی تباہی کے بعد بہت سا کوڑا کرکٹ خلا میں پھیل گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے اسے ماسکو کی ’لاپرواہی‘ قرار دیا ہے۔ امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے بھی اس پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اس خلائی ملبے کے ساتھ ممکنہ تصادم کو روکنے کی خاطر پیر کے روز آئی ایس ایس کی دو مرتبہ کچھ دیر کے لیے صفائی کی گئی۔
اس دوران ساتوں خلاباز اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے آئی ایس ایس میں کھڑے دو خلائی جہازوں میں عارضی طور پر منتقل ہو گئے۔