حیدرآباد۔/17 اکٹوبر، (سیاست نیوز) خلفائے راشدین کی شان میں مبینہ طور پر سوشیل میڈیا پر قابل اعتراض مواد گشت کرانے پر ایک ملعون کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق سوشیل میڈیا کے انسٹا گرام پر علی رضوی ذکر حق کی آئی ڈی سے خلفائے راشدین کے خلاف قابل اعتراض پوسٹ کیا گیا۔ اس دل آزاری کے خلاف یاقوت پورہ کے ساکن ضیاء الدین نے کل رات دیر گئے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ رین بازار پولیس اسٹیشن پہنچ کر اپنا احتجاج درج کروایا اور علی رضوی کے خلاف تحریری شکایت کی۔ اس سلسلہ میں رین بازار پولیس نے گستاخانہ پوسٹ کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ اسی طرح دبیر پورہ دروازہ کے ساکن شیخ وحید الدین نے بھی علی رضوی کے خلاف شکایت درج کروانے پر دبیر پورہ پولیس نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔ ب