خلوت شاہ علی بنڈہ ، عطاپورمیں آج برقی شٹ ڈاؤن

   

حیدرآباد ۔ 29اکٹوبر ( پریس نوٹ ) اسسٹنٹ ڈیویژنل انجنیئر برقی چارمینار کے بموجب فیلڈ کے مرمتی کام کے باعث 30 اکٹوبر چہارشنبہ کو 11تا 1بجے دن ستار باغ ، چونے کی بھٹی ، غازی بنڈہ ، بڑی گنبد ، پھول باغ ، خلوت ، شاہ علی بنڈہ ، شاہ علی بنڈہ روڈ ، بیلا ، ہری باؤلی ۔ 12 تا 1بجے دن ویکر سیکشن کالونی، عطا پور ، رام باغ ، ساگر ارتھ موڑ ، تیجسوی نگر کالونی ، 1تا 3بجے دن بلال نگر ، دو پہاڑ شاہ درگاہ ، امجد الدولہ باغ ، علی باغ ، مقبرہ ، خلوت ، ہمت پورہ ، دیوڑھی اقبال الدولہ ، ملڑ کی تعلیم علاقوں میں برقی سربراہی مسدودرہے گی ۔