خلیجی تعاون کونسل اجلاس یورپی یونین کی جانب سے ستائش

   


ریاض ۔ یورپی یونین نے 41 ویں خلیجی تعاون کونسل کے سربراہ اجلاس کے نتائج کی تعریف کی ہے اور کہا ہیکہ یہ اجلاس علاقائی استحکام کے فروغ کا باعث بنے گی۔عرب میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ اموراور سیکیورٹی پالیسی کے سینئر نمائندے جوزف بوریل نے کہا کہ جی سی سی کے رکن ممالک باہمی تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پر متفق ہو گئے ہیں۔اس سے قبل یہ اعلان کیا گیا تھا کہ سعودی عرب اور قطر کے درمیان فضائی حدود نیز بری اور بحری سرحدیں دوبارہ کھول دی جائیں گی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ علاقائی سلامتی کو بڑے پیمانے پر فروغ دیں گے اور جی سی سی کے اتحاد اور مکمل تعاون کو بحال کریں گے۔انہوں نے جی سی سی بحران کے سارے عرصے میں کویت اور امریکہ کے ثالثی کے کردار کی تعریف بھی کی اور جی سی سی میں مزید علاقائی ہم آہنگی اور اپنے ارکان کے ساتھ اس کی طویل مدتی شراکت داری کو مستحکم کرنے کی حمایت کے لئے اس بلاک کی تیاری پر زوردیا۔یاد رہے کہ اس اجلاس کی وجہ سے قطر کے دیگرممالک کے ساتھ تعلقات بحال ہوئے ہیں اور خطے میں امن اور استحکام کی راہیں ہموار ہوئیں ہیں۔امید کی جارہی ہے کہ اس اجلاس کے بعد عرب دنیا میں حالات مزید بہتر ہوں گے۔