اوساکا۔29جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے وزیراعظم شنزو آبے نے آج کہاکہ یہاں ہوئی
G-20
سربراہ کانفرنس میں شامل ہوئے کئی ملکوں کے سربراہان نے ایران سے متعلق حالیہ کئی واقعات پر تشویش ظاہر کی اور وہ مغربی ایشیا میں حالات معمول پر لانے کی کوششوں کیلئے پرعزم ہیں ۔ شنزو آبے نے صحافیوں سے کہاکہ اس کانفرنس میں ایران کے حالات پر کئی ملکوں نے سنجیدگی ظاہر کی ہے ۔میں نے بھی کئی لیڈروں کے ساتھ دوطرفہ میٹنگیں کیں اور ایران کے اپنے دورے کے بارے میں انھیں مطلع کیا۔کئی ملکوں نے آبنائے ہرمز کے نزدیک تیل بردار جہازپر ہوئے حملہ اور ایران کے امریکی ڈرون کو گرائے جانے کے واقعہ پر اپنی رائے رکھی ۔کچھ ملکوں نے اس مسئلہ پر تشویش ظاہر کی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ کئی لیڈروں نے انکے ایران دورے کی حمایت کی ہے ۔آبے نے کہاکہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ ملکر کام کرتے ہوئے میں مغربی ایشیا میں کشیدگی دورکرنے کی کوشش کرونگا۔دنیا میں امن سلامتی قارم رکھنے کے لیے کشیدگی دورکرنا انتہائی ضروری ہے ۔سبھی رہنما اس پر متفق ہیں ۔یہ حالانکہ آسان نہیں ہے لیکن ہم اس معاملہ میں اپنا کردار نبھانا چاہیں گے ۔
وینزویلا نے حالیہ امریکی پابندیوں کی مذمت کی
کاراکس ۔29جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) وینزویلا نے اپنے سرکاری حکام کے خلاف امریکہ کی جانب سے عائد کی گئی نئی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے ٹرمپ انتظامیہ کو بین الاقوامی برادری اور اس کے اداروں کے سامنے جوابدہ ٹھہرانے کے لئے سخت قدم اٹھائے گا۔ وینزویلا حکومت نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا کہ پابندیوں کا تازہ ترین دور امریکہ کا غیر قانونی طریقے سے دوسرے ممالک پر اپنی سیاسی بالادستی حاصل کرنے کا ہے ۔یہ بیان امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے ایک مبینہ رشوت اسکینڈل کے سلسلہ میں پہلے بجلی کے وزیر لوئس موتا ڈومنگوئئز اور ملک کے نائب وزیر خزانہ یوسٹکیو جوس لگو گومیزا کے خلاف پابندیوں کے اعلان کے ایک دن بعد آیا ہے ۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ نے وینزویلا کے صدر نکولس مادرو کے بیٹے ، نکولس مادرو گوئرا کے خلاف بھی اقتصادی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ گوئرا صدارتی خصوصی انسپکٹرز کے سربراہ ہیں اور قومی آئین ساز اسمبلی کے رکن ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وینزویلا کا خیال ہے کہ واشنگٹن کی طرف سے عائد اقتصادی اور انسانی پابندیوں سے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔بیان میں وینزویلا نے پھر سے الزام لگایا کہ قومی بجلی کے نظام میں توڑپھوڑ کرکے جنوبی امریکی ملک کی سوشلسٹ حکومت کو کمزور کرنے کی سازش رچی گئی تھی، جس نے مارچ میں تین سنگین ’بلیک آؤٹ‘ کا سامنا کیا۔