خلیجی مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے ویلفیر بورڈ تشکیل دیا جائیگا

   

وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر کی صدارت میں اجلاس، مختلف اُمور کا جائزہ
حیدرآباد۔/14 ستمبر، ( سیاست نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ و بی سی ویلفیر پونم پربھاکر نے کہا کہ کانگریس حکومت خلیجی مزدوروں کی فلاح و بہبود کے معاملے میں عہد کی پابند ہے۔ گلف مزدوروں کی بہبود کیلئے ’ خلیجی بہبود بورڈ‘ تشکیل دیا جائے گا۔فوت خلیجی مزدوروں کو 5 لاکھ روپئے ایکس گریشیا دینے کی حکومت سے نمائندگی کی جائے گی۔ خلیجی مزدوروں کے مسائل کا جائزہ لینے پونم پربھاکر کی صدارت میں جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں خلیجی ممالک میں زیادہ کارکن والے اسمبلی حلقوں کے ارکان اسمبلی و دیگر اہم قائدین گورنمنٹ وہپ اے سرینواس، ٹی پی سی سی این آر آئی سیل کے صدر ونود نے شرکت کی۔ اجلاس میں 5 مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ خلیجی مزدوروں کے مسائل اور بہبود کا مطالعہ کرنے مشاورتی کمیٹی تشکیل دینے جس میں خلیجی متاثرہ علاقوں کے ارکان اسمبلی کو شامل کرنے سے اتفاق کیا گیا اور اس کیلئے جی او جاری کرنے حکومت سے اپیل کی گئی۔ حیدرآباد پرجا بھون میں ہر منگل و جمعہ کو پرجا وانی پروگرام میں پرواسی پرجا وانی کا اہتمام کرنے کی حکومت کو تجویز پیش کی اور 20 ستمبر سے خصوصی کاؤنٹر کے قیام کا اعلان کیا۔ اقامتی اسکولس اور کالجس میں خلیجی مزدوروں کے بچوں کو صد فیصد داخلے دینے اقدامات کا تیقن دیا۔ کانگریس حکومت کی تشکیل 7 ڈسمبر کے بعد سے خلیجی ممالک میں فوت مزدوروں کے ارکان خاندان کو فی کس 5 لاکھ روپئے ایکس گریشیا دلانے حکومت سے نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ این آر آئی سیل نے انسانی بنیادوں پر ماضی میں فوت مزدوروں کے خاندان کو ایک لاکھ روپئے معاوضہ دینے کا مشورہ دیا۔ 2