رکن راجیہ سبھا کے آر سریش ریڈی کی وزیر خارجہ مرلی دھرن سے نمائندگی
نظام آباد:رکن راجیہ سبھا مسٹر کے آر سریش ریڈی اور خلیج میں مقیم ہندوستانیوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جدوجہد کرنے والے نرسمہا نائیڈو ملیشیاء تلگو اسوسی ایشن کی صدر شانتی پریا نے وزیر خارجہ مسٹر مرلی دھرن سے ملاقات کرتے ہوئے ملازمت کے حصول کیلئے خلیج جانے والے افراد لاپتہ ہوگئے ہیں ابھی تک ان کے بارے میں کوئی پتہ نہیں چل رہا ہے ایسے افراد کی تحقیق کرتے ہوئے انہیں واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا ۔ مسٹر سریش ر یڈی نے وزیر خارجہ کو واقف کراتے ہوئے بتایا کہ کئی ہندوستانی ملازمت حاصل کرنے کیلئے خلیج کے مختلف ملکوں میں کام کررہے ہیں اور یہاں کے عرب ان کا پاسپورٹ چھین لئے ہیں ۔ اور انہیں ہراساں کررہے ہیں اور کئی افراد جیل کی سزاء بھی کاٹ رہے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ان کے افراد خاندان بے حد پریشان ہے این آر آئی بورڈ قائم کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کرنے کا اور خلیج میں واقع انڈین ایمبسی کو اس خصوص میں ہدایت کرنے کی خواہش کی جس پر مسٹر مرلی دھرن نے این آر آئی ویلفیر بورڈ کے قیام پر سب کمیٹی قائم کرنے کا اور اس خصوص میں ہمدردانہ غور کرنے کا بھی تیقن دیا ۔
