دبئی۔5؍جون(ایجنسیز ) بیشتر خلیجی ممالک ‘امریکی اور یوروپ کے بعض حصوں میں جمعہ 6جون کو عید الاضحی منائی جائے گی ۔یہ ہیں وہ ممالک جنہوں نے منگل 27 مئی کو چاند دیکھا ہے اور وہ 6 جون بروز جمعہ کو عید منائیں گے۔ یعنی کئیایشیائی ملک میں عید الاضحی 6 جون بروز جمعہ کو منائی جائے گی۔ جن میں انڈونیشیا‘عمان‘سعودی عرب‘متحدہ عرب امارات اور قطر شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا میں بھی 6جون کو عید ہوگی۔آسٹریلیا کے مفتی اعظم ڈاکٹر ابراہیم ابو محمد نے اعلان کیا کہ آسٹریلیا میں 6 جون کو عید الاضحی منائی جائے گی۔