خلیجی ممالک سے تلنگانہ کے لیبرس کی واپسی کے اخراجات

   

حکومت برداشت کرے ، کانگریس ترجمان شراون کا مطالبہ
حیدرآباد۔10 مئی (سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قومی ترجمان شراون نے تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ خلیجی ممالک میں پھنسے لیبرس کو مفت واپس لانے کا انتظام کرے۔ وزارت خارجہ کے مطابق خلیجی ممالک میں تلنگانہ کے 12 لاکھ تا 15 لاکھ لیبرس ہیں۔ تلنگانہ حکومت کو چاہئے کہ تلنگانہ کے لیبرس کو واپس لانے کے اخرجات خود برداشت کرے اور تلنگانہ واپسی پر ان ورکرس کے لئے بازآبادکاری پیاکیج کا اعلان کرے۔